Uncategorized

ماہ محرم کے پہلے عشرے کو کربلا شناسی کے نام سے منارہے ہیں، سرفراز نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ محرم شعائر الہی ہے، اسکی حفاظت کی جائے اور نوجوانوں کا یہ اولین فرض ہے کہ پیغام کربلا جس میں حماسیت، شجاعت اور شہادت کا پیغام ہے، اسے لوگوں میں اجاگر کیا جائے۔

زرائع کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ امسال کی طرح اس سال بھی آئی ایس او پاکستان ماہ محرم کے پہلے عشرے کو کربلا شناسی کے نام سے منائے گی، کربلا شناسی عشرہ منانے کا مقصد امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو حقیقی معنوں اجاگر کرتے ہوئے نوجوان نسل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا زندگی کا دستور آئین ہے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا جائے گا، علما کرام ڈویژنز میں کربلا شناسی کے حوالے گفتگو کریں گے، ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امامیہ اسکاوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک بھر میں روز عاشور نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سرفراز نقوی نے مزید کہاکہ امسال بھی ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس میں مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں قلوب گرم اور ہدایت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، پس پیغام کربلا جس میں امربالمعروف کا درس ہے کو پھیلایا جائے اور کربلا سے قلبی و عملی رشتہ کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button