Uncategorized

پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کا ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریوز سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ دونوں سربراہان نے آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اور تربیتی معیار کا جائزہ لیا جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریو سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا اور پاک فضائیہ اور بحریہ کے باہمی تعاون کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہم آہنگی کے ساتھ وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button