دیر، مسجد پر حملے میں ملوث کالعدم سپاہِ صحابہ کا سہولت کار گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ نے مسجد پرحملہ میں ملوث کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے سہولت کار گو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار تکفیری سہولت کار نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے خودکش حملہ آور کو رہائش دی تھی اور مسجد پر حملے کے لئے مقررہ مقام تک پہنچایا تھا۔
زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ 2009ء میں دیر میں مسجد پر حملہ کرنے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کامرکزی سہولت کار ملاکنڈ کی حدود میں موجود ہے، جس پر سی ٹی ڈی کے اعلیٰ حکام نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے سہولت کارمکرم خان کو کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تکفیری سہولت کار مکرم خان نے 2009ء میں دیر میں مسجد پرحملے میں ملوث تکفیری خودکش حملہ آور کو اپنے گھر میں رہائش دی تھی اور اس کے بعدتکفیری خودکش حملہ آور کو مسجد پر حملے کے لئے مقررہ مقام پر بھی پہنچایا تھا۔کالعدم سپاہِ صحابہ کے خودکش حملہ آور کے مسجد پر حملے میں 33 نمازی شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار تکفیری سہولت کار کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔