Uncategorized

عزاداری سیدالشہدا اسلام کی بقا کی ضامن ہے، سرفراز نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کوئٹہ میں ہونیوالی دہشتگردانہ کارروائی پر ملت تشیع پاکستان کو تشویش لاحق ہے، عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے، ہم عزاداری کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، اگر عزاداری پر کوئی آنچ بھی آئی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور کی مکہ کالونی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکیا۔سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی سبیلوں پر پابندی کو قابل افسوس عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم اپنی جانیں تو قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے، تکفیری دہشتگرد چاہتے ہیں کہ ملک میں عزاداری نہ ہو، لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکتب تشیع وہ واحد مکتب ہے، جس نے قیام امن کیلئے نہ صرف بیش بہا قربانیاں دی ہیں، بلکہ اس نے امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی بھرپور محنت و تگ و دو کی ہے۔

سرفراز نقوی نے مزید کہا کہ وطن سے محبت اور عشق، وطن کی حفاظت کا جذبہ اس مکتب میں دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ زیادہ ہے، ریاستی اداروں کو بہرحال اس مکتب کی ان قربانیوں اور کوششوں کو ملحوظ رکھنا چاہیئے، انہیں چاہیئے کہ عزاداری سیدالشہدا کو برپا کرنے میں تعاون کریں، نہ کہ اس کی طرح میں حائل ہوں، عزاداری سیدالشہدا اسلام کی بقا کی ضامن ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہدا کو محدود کرنے یا اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش ہمارے بنیادی عنصر پر حملہ ہوگا، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، عزاداری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، کراچی میں پانی کی سبیلوں پر پابندی، کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ اور محرم الحرام میں ہمارے مختلف علما کرام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان پابندیوں کی ہم شدید ترین مذمت کرتے ہیں، حکومت نے جو بیلنس پالیسی اپنائی ہے وہ سراسر حق و انصاف کے منافی ہے، ایسے دہشتگردوں اور دہشتگرد گروہوں کیساتھ بیلنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو اسلام کے بھی دشمن ہیں اور پاکستان کے بھی، حالانکہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ظالم کا محاسبہ کرے اور مظلوم کا ساتھ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button