Uncategorized

جبر و استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِ حسینی ہے، علامہ شاہ عبد الحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نامزد امیر صاحبزادہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ جبر و استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی کی دلیل ہے، تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں، امام حسین (ع) نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمران کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی، آپ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات جامع میمن مسجد نزد جیل چورنگی پر محرم الحرام شبِ عاشور کے اجتماع سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب، عبد الحفیظ معارفی، مفتی رفیق عباسی، رئیس قادری، مناف الانہ، احمد رضا طیب بھی شریک تھے۔ علامہ شاہ عبد الحق نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفی کی اشاعت کے لئے شہادت کو فوقیت دی اور راہِ حق میں جانوں کا نذرانہ دے کر ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے کا سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، واقعہ کربلا ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button