پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسمٰعیل خان،کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ جوان کو اغوا کے بعد شھید کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن گزرنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے حاجی مورا سے 18 سالہ شیعہ نوجوان عامر حسین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا اور لاش کھیتوں میں پھنک کر فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق شھید نوجوان عامر حسین پیشے کے اعتبار سے ٹیلر ماسٹر تھےاور امام بارگاہ کے نزدیک ہی دکان پر کام کرتے تھا۔ اطلاعات کے مطابق سید عامر حسین شاہ گزشتہ روز کام کی غرض سے دکان پر گئے، مگر رات گئے واپس نہیں آئے،جس کے بعد انکے عزیزو اقارب و دوست احباب نے انکی تلاش شروع کردی اور بلاآخر حاجی مورا کے علاقے میں واقع کھیتوں میں سید عامر شاہ کی تشدد شدہ لاش ملی ۔عینی شاہدین کے مطابق سید عامر حسین شاہ کے جسم پر انتہائی تشدد کیا گیا تھا اور بعد میں انکو جسم کے مختلف حصوں پر انتہائی قریب سے گولیا مارکر شھید کردیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق سید عامر حسین شاہ ولد مولانا سید اقبال حسین شاہ جسمانی معذوری کا شکار ہونے کے باوجود امام بارہ کے قریب واقع اپنی دکان پر ٹیلر کا کام کرتے تھے۔اہلِ علاقہ کے مطابق شھید عامر حسین کو کالعدعم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں بھی دی گئیں تھی کہ وہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں بصورتِ دیگر انکو سنگین نتائج بھگتنے اور بعد ازاں جان سے مار دیئے جانے کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں لیکن عامر حسین بدستور بلاخوف و خطر اپنے معمولات میں مشغول رہے۔گزشتہ روز گیارہ محرم کو وہ کسی کام سے اپنی دوکان کی جانب گئے لیکن واپس نھیں آئے،گھر والوں کی تشویش کے بعد اہلِ علاقہ اور دوست احباب نے عامر شاہ کی تلاش کی اور بلاآخر عامر شاہ شھید کی تشدد شدہ لاش پاس موجود کھیتوں میں پائی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق سفاک تکفیری دہشتگردوں نے نوجوان عامر حسین شاہ کو پہلے انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انکے جسم کے مختلف حصوں پر متعدد گولیاں مارنے کے بعد شھید کرکے انکی لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شھید سید عامر حسین شاہ کی فیملی کے بیشتر افراد عاشور کی مناسبت سے ایران و عراق کی زیارات پر گئے ہوئے ہیں، جن کو سید عامر شاہ کی المناک شھادت کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button