Uncategorized

امام حسینؑ کا پیغام اب عالمی انقلابی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کربلا ہر دور کے انسانوں کے لیے عظیم درسگاہ ہے، اس لیے ہر دور کی باطل یزیدی قوتیں پیغام کربلا سے خائف رہی ہیں، 14 صدیوں میں باطل طاغوتی قوتوں نے 14 مرتبہ کربلا کو تاراج کرنے کی کوشش کی مگر امام حسین (ع) کا پیغام اب عالمی انقلابی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے مجلس وحدت مسلمین تحصیل دولت پور کے زیر انتظام مقصد کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ، آج دنیا بھر میں پیغام کربلا کے وارث عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابل سینہ سپر ہیں، موت سے نہ ڈرنا، اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان و یقین اور ظالموں کے مقابلے میں بے خوف ہوکر میدان میں آنا، ہر دور کے حسینیوں کی پہچان ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی، حجاز مقدس کے شیخ باقر النمرؒ سے لیکر سر زمین پاکستان کے سید عارف حسین الحسینی ؒ عصر حاضر کے کربلائی ہیں۔

مقصدِ کربلا کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر محسن علی قمی، عطاء حسین لانگاہ اور صوبائی رابطہ سیکریٹری شفقت حسین لانگاہ نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button