Uncategorized

پنجاب میں چند انتظامی افسران ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ رہے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ڈی پی او خانیوال کی ایماء پر 25 افراد کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے فوری رہائی اور ڈی پی او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ خانیوال کی ضلعی انتطامیہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اعلٰی حکام کو ڈی پی او خانیوال کے اقدامات کا محاسبہ کرنا چاہیے، خانیوال میں 25 افراد کی گرفتاری، چادر و چار دیواری کی بے حُرمتی اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب بھر میں امن اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لیکن پنجاب کے چند افسران ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ رہے ہیںانھوں نے آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ خانیوال میں بے گناہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں، ورنہ جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی نے مزید کہا کہ عزاداروں پر بنائے گئے مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، وگرنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، حکومت کو بتا چکے ہیں کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف کسی سازش کو بھی قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اگر سوموار تک خانیوال انتظامیہ نے گرفتار افراد کو رہا نہ کیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین خانیوال انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، یافث نوید ہاشمی، محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button