Uncategorized

وزیر داخلہ کی کالعدم جماعت کے سرپرست سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں کے فرقہ پرست دہشتگردوں سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے، کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کے شناختی کارڈ بحال کرنا قابل مذمت ہے، نواز شریف بند گلی میں جا رہے ہیں، پاکستان کی جمہوریت بادشاہت کی جدید قسم ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں کونسل کی ملک گیر تنظیم نوء کی مناسبت سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضوں کیلئے قومی املاک کو گروی رکھنا شروع کر دیا ہے، حکمران ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عشرت العباد پر مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، چند مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، نااہل حکومت آخری سانس لے رہی ہے، 5 سال کی مدت حکومت کی نہیں اسمبلی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ حکومت پاکستان دشمن الطاف کی پشت پناہی چھوڑ دے، حکومت کا عمران خان کے احتجاجی پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری رویہ ہے،حکومت سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے باز رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button