Uncategorized

بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شرانگیزیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا کہ بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شر انگیزیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، اس وقت پاکستانی قوم پوری طرح متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے اور ملک کی سلامتی، بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائیگی، بھارت یا افغانستان نے ملک کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا تو اسے کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے کیونکہ اس وقت بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اتر آئی ہے اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں، کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام سے خطے میں بد امنی کی فضاء قائم ہے جس کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button