Uncategorized

ملت تشیع اور برادران اہلسنت پر مسلسل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن دراصل ملک کے محب وطن طبقات سے خوفزدہ ہے، سید علی حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) جلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دکھ کی اس گھڑی میں ہم برادران اہلسنت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملت تشیع اور برادران اہلسنت پر مسلسل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن دراصل ملک کی محب وطن طبقات سے خوفزدہ ہیں،دہشتگردوں کی جانب سے امن پسند معتدل مکاتب فکر پر مسلسل حملوں کے بعد مقتدر حلقوں کو تکفیری شدت پسندوں کے خلاف اپنی پالیسیز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔شدت پسند سوچ کی نرسریز کو انکی فصل سمیت تلف کیئے بغیر نیشنل ایکشن پلان کے ثمرات حاصل نہیں کیئے جاسکتے۔ہم دعاگو ہیں کہ دھشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو اللہ رب العزت اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفاء عطا فرمائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button