Uncategorized

ایجنسیوں کے وسیع نیٹ ورک کے باوجود درگاہ نورانی پر دھماکہ سیکیورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سر براہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی نے حب درگاہ شاہ نورانی میں ہو نے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں کے ان حملوں سے قوم کے حوصلے پشت نہیں ہونگے، یہ درندہ صفت دہشت گرد بے گناہ انسانوں کو مذہب کے نام پر قتل کر رہے ہیں جو اسلام میں کسی بھی صورت جائز نہیں ہے، ان دہشت گردوں کا کوئی دین ہے اور نہ مذہب بلکہ یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ علامہ عباس کمیلی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں ایجنسیوں کا اتنا بڑا نیٹ ورک ہونے کے باوجود اس طرح کے واقعات کا ہونا سیکیورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے، آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے مختلف قوتیں بیرونی سازشی عناصر کی ایماء پر برسر پیکار ہیں اس کا قلع قمع کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں امن کے قیام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا اصلی روح پر عمل در آمد کرانا بہت ضروری ہے ورنہ اب تک ہونے والی تمام محنت ضائع ہو جائیگی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزا دیں کیونکہ شہداء کے گھرانے انصاف کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button