Uncategorized

حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتار غیر ملکی دہشت گرد کی گرفتاری مبینہ ٹاؤن پولیس نے ظاہر کر دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رسااں ادارہ ) حساس ادارے کے ہاتھوں گرفتار غیر ملکی دہشت گرد کی گرفتاری مبینہ ٹاؤن پولیس نے ظاہر کر دی ہے۔ گرفتار ملزم ناز میر عرف نازک نے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد ناز میر کراچی اور اندرون سندھ دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کالعدم گروپوں سے وابستہ افراد کو بطور سہولت کار معاونت فراہم کرتا رہا جبکہ اس کے 2 ساتھی سعید جان اور فتح سمنگانی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ناز میر عرف نازک کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے خلاف سہراب گوٹھ اور ڈسٹرکٹ سجاول میں درج مقدمات میں مفرور بھی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button