مشرق وسطی
شام کی کالونیوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کا حملہ
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات شمالی حلب میں واقع شیخ ناصر کالونی پر بمباری کردی۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ایک امریکی ڈرون طیارے کے ہمراہ شیخ ناصر کالونی پر بمباری کردی۔ اس حملے میں سات افراد جان بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
اسی طرح شمالی حلب میں واقع حساجک، الوردیه، حسیه، غول سروج، سد الشهباء، احرص و ام حوش کالونیوں اور مختلف علاقوں پر ترک فضائیہ کے حملوں میں 150 عام شہری جان بحق ہوگئے۔ شام کے شہر رقہ کے نزدیک ” صالحیہ ” نامی دیہات پر، داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں بھی 10 عام شہری مارے گئے۔
واضح رہے شامی حکومت نے بارہا اس طرح کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شام کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کے خلاف ایک ایسا اقدام ہے جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا-