جھنگ، انتخابی مہم کی کوریج کروانے کیلئے کلعدم سپاہ صحابہ کی میڈیا کو دھمکیاں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جھنگ میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے امیدوار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کی جھنگ میں دھونس اور دھاندلی کسی سے پوشیدہ نہیں، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں نے انتخابی مہم میں میڈیا سے تعاون کیلئے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما عبدالحق جھنگوی نے فیصل آباد کے ٹی وی چینل "سٹی 41” کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں سپاہ صحابہ کے امیدوار کو زیادہ کوریج دی جائے اور دیگر جماعتوں کے امیدوار کو کم دکھایا جائے۔ ٹیلی فون کرنےوالے عبدالحق جھنگوی نے کہا کہ سپاہ صحابہ اپنے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کیساتھ کیا سلوک کرتی ہے یہ میڈیا کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ یاد رہے کہ جھنگ میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت کل 6 امیدوار ایک نشست پر میدان میں ہیں، ان میں ایک خواجہ سرا بھی شامل ہے۔