آج پورا عالم اسلام پیغمبراکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع)کی شہادت کا سوگ منا رہی ہے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) دنیائے اسلام میں چھ ارب ساٹھ کروڑ سے زیادہ مسلمان دنیا کی دوسری دینی برادری کے عنوان سے کائنات کی بے مثال شخصیت کا سوگ منا رہے ہیں. ۲۸صفر رسول رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کی برسی اورآنحضرت کے دوسرے وصی اورشیعوں کے دوسرے امام، حضرت حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے جس کی عزاداری ہر سال گذشتہ سال سے زیادہ وسیع پیمانے پر منائی جاتی ہے. ۲۸صفر کی سوگواری صرف اسلامی ممالک سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ امریکہ مختلف یورپی ممالک اور افریقہ میں غیر مسلم ممالک تک پھیلا ہوا ہے ۔
اگر چہ اس عزاداری کے زیادہ تر مجالس و محافل دنیائے اسلام منجملہ پاکستان ،ہندوستان،کشمیر،مصر تاجکستان ،افغانستان جمہوری آذر بائجان اور پورے ایران میں منعقد کیے جاتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے ممالک بھی کہ جو اسلام کی جائے پیدائش سے دور ہیں وہ بھی رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے سلسلے میں عزاداری کی مجالس و محافل سے خالی نہیں ہوتے ۔
افریقی ممالک کہ جو مسلمانوں کی اقلیتی آبادی منجملہ شیعوں کا مرکز ہیں بھی اس عزاداری میں شامل ہوتے ہیں ۔ مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمان خاص تقاریب جیسے محافل میلاد منعقد کرکے اپنے قومی اور علاقائی رسم و رواج کے مطابق ان تقاریب کو منعقد کرتے ہیں مختلف ممالک خاص کر ایران ،پاکستان،ہندوستان اور کشمیر کے شیعہ مرثیہ خوانی، جلوس اور مجالس تعزیہ منعقد کرکے رسول رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی ؑ کی شہادت کا غم مناتے ہیں ۔
اسلامی اور غیر اسلامی ملکوں کے اہل سنت بھی پیغمبر آخرالزمان رسول رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے عزاداری کی بڑی بڑی مجلسیں برپا کرکے آنحضرت(ص)کی یاد مناتے ہیں ۔ اگر چہ بعض علمائے اہل سنت ۱۲ ربیع الاول کو پیغمبر آخرالزمان(ص) کی رحلت کی یاد کے طور پر مناتے ہیں لیکن کچھ اہل سنت ۲۸ صفر کی عزادار ی میں بھی بڑے پیمانے پر شریک ہوتے ہیں ۔
ایران وعراق میں سینہ زنی اور نو حہ خوانی کے علاوہ زیادہ تر مسلمان افریقی ممالک میں اور نیز افغانستان، پاکستان،ہندوستان اور کشمیر میں ۲۸ صفر کی عزاداری کو روایتی اور سنتی تقاریب منعقد کرکے مناتے ہیں ۔کہ جن میں سے سلسلہ وار مصیبت خوانی زمزمہ غم اور قدیمی شعر خوانی کے پروگراموں کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے کہ جو اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی ۲۸ صفر کی شب وروز کی عزاداری کے نمونے ہیں ۔ ایران کے بھی تمام شہروں میں مسلمان رسول رحمت حضرت محمد ابن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبی ؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجالس نوحہ خوانی میں مصیبت کا ذکر کرتے ہیں اور صدر اسلام کے واقعات بیان کرتے ہیں۔