پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سربراہ پاک فوج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی روز انہوں نے پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ پشاور اور شمالی وزیرستان کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اورمالاکنڈ کی سیکورٹی صورتحال جب کہ آپریشنز، بحالی وتعمیرنو کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف قمر باوجوہ نے بہادر قبائلیوں، افسران، فوجی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو جاری رکھیں گے اور کسی بھی دہشت گرد کو واپسی کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بحیثیت آرمی چیف پاکستان کا دفاع اور سلامتی کے علاوہ ملک کو درپیش بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنا میرا بنیادی مقصد ہوگا۔انھوں نے پاک۔افغان بارڈر منیجمنٹ کو موثر بنانے کے لیے ایف سی کی مہارت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شمالی وزیرستان کے دورے پر آرمی چیف کو ایجنسی کی سیکیورٹی کی صورت حال، متاثرین کی واپسی کے مرحلے اور تعمیراتی کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے عزم کےساتھ جاری رہے گی اور اس کو منطقی انجام تک پنچادیا جائے گا اور اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

جنرل قمرباجوہ نے ایک ایسے وقت میں فوج کی کمان سنبھالی ہے جب جوان آپریشن سے حاصل ہونے والے فوائد کو مزید مضبوط کررہے ہیں جبکہ وہ نئے مرحلے کا فیصلہ کریں گے جس کا لائحہ عمل گزشتہ آپریشن سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کی صورت حال بھی کشیدہ ہے جہاں گزشتہ چند مہینوں کے دوران شہریوں اور فوجیوں سمیت 53 افراد شھید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button