Uncategorized

کلعدم لشکرجھنگوی کا سرغنہ مسرور نواز جھنگوی کا جمعیت علمائے اسلام (ف ) میں شمولیت کا اعلان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث کلعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ و گزشتہ روز جھنگ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جیتنے والے ممبر صوبائی اسمبلی مسرور نواز جھنگوی نے پیر کی شام چنبہ ہاؤس لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) پاکستان کےسربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد با ضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف ) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جے یو ۱ٓئی کے بنچوں پر بیٹھیں گے۔

جے یو ۱ٓئی (ف) کے ذرائع نے بتایا کہ چنبہ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مولانا فضل ا لرحمن کے علاوہ کلعدم سپاہ صحابہ، اہلسنت والجماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی، محمدسلیم بٹ ایڈووکیٹ،جے یو ۱ٓئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ سمیت کئی دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کلعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ مسرور نواز جھنگوی کو ضمنی انتخابات میں  کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button