پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: تکفیری دہشتگرد گروہ کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی کا ڈی ایس پی ریاض الاسلام شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں کلعدم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی کا ڈی ایس پی شہید جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے فقیر آباد مسجد سے نکل کر گھر کی جانب روانہ تھے کہ تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ڈی ایس پی ریاض الاسلام گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہے، بیٹے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جو پہلے سے مسجد کے باہر موجود تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹاگٹ کلنگ ہے۔ ملزموں کی تلاش کیلئے بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ واقعہ چار سدہ روڈ پر پیش آیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاض الاسلام کو نائن ایم ایم کی گولیاں لگی ہیں، زخمی بیٹے کو داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button