کلعدم جماعتوں کی دہشتگردانہ کاروائیاں جاری، ایبٹ آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سید یوسف حسین طوری شہید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبہ خیبر پختون خواہ مین ملک دشمن کلعدم جماعتوں کی دہشتگردانہ کاروائیاں جاری ، ایک ہی روز میں دو دہشتگردی کے واقعات صوبائی حکومت دہشتگردوں کے آگے بے بس، تفصیلات کے مطابق ابیٹ آباد کے علاقے واہ کینٹ میں کلعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے واپڈا کے شیعہ ملازم سید یوسف حسین طوری کو شہید کردیا، شہید کی جسد خاکی جی ایچ کیو سے پشاور منتقل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کلعدم جماعت لشکر جھنگوی کا سرغنہ مسرور نواز جھنگوی کا جھنگ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک بھر میں کلعدم جماعتوں کے دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہونا شروع ہوگئے ہے اور ملک بھر میں جاری دہشتگردانہ واقعات اس بات میں واضح ثبوت ہے، جبکہ مختلف سیاسی حلقوں کی ان کلعدم جماعتوں کی سیاسی سرپرستی کی وجہ سے سیکورٹی ادارے ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے قاصر ہے۔