Uncategorized

کراچی میں مستقل امن تک آپریشن جاری رہے گا، سربراہ پاک فوج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے، مستقل امن تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی سمیت سندھ کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی اور انہیں آپریشن کی اب تک کی کامیابیوں اور آیندہ کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے صورت حال بہتر بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ امن کے لیے کراچی کے عوام کی قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے، مستقل امن تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے سگا۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری کے دوران پھول رکھے اور فاتحہ خوانی سمیت بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button