پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے نام پر تاجر سے بھاری بھتہ طلب کرنے والا افغان دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے کالعدم تنظیم کے نام پر تاجر سے بھاری بھتہ طلب کرنے اور ادائیگی نہ کرنے پر اس کے مکان پر دستی بم سے حملہ کرنے میں ملوث افغان دہشت گرد بھتہ خور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضہ سے افغان سم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود واحد گڑھی کے رہائشی مختیار الدین ولد محمد عصام نامی تاجر کو افغان نمبرات سے ٹیلیفون کالز موصول ہو رہی تھی، ملزمان تاجر سے بھاری بھتہ کا مطالبہ کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے، جبکہ بھتہ ادا نہ کرنے پر گذشتہ دنوں مذکورہ تاجر کے مکان پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز ملزم کا سراغ لگا کر شوکت ولد عبد الکریم سکنہ افغانستان، حال واحد گڑھی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی افغان سم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button