Uncategorized

شرافت حسین پہ حملہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے، تہور عباس شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تہور عباس شاہ نے میڈیا کو دیئے گئے بیان میں وانڈہ موچیانوالہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے شرافت حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ، شرافت حسین پہ حملہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اس واردات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کے اولین فرائض میں شامل ہے جبکہ نون لیگ کی حکومت میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بہت زیادہ پیش آئے اور اس ظلم و ستم پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومتی مشینری ان تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button