پاکستانی شیعہ خبریں

بنوں میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد کا پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ، دو اہلکار شدید زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بنوں: خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کوئیک رسپانس فورس کے انچارج اور اہلکار زخمی ہو گئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button