پاکستانی شیعہ خبریں
سوات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اسکولوں کو اڑانے والا کلعدم تنظیم کا تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو بموں سے اڑانے والے شدت پسند کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے درگئی مالاکنڈ ایجنسی کے رہائشی شدت پسند ریز حکیم ولد نور حکیم کو گرفتار کرلیا۔ یہ جولائی 2008ء میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گارڈ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے مقدمہ میں کبل پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سکول کو اڑائے جانے کی وجہ سے بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔