Uncategorized

حکومت دہشتگردی کیخلاف ناکام، فوری طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع دی جائے، سینیٹر کامل آغا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ قاف کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی، ملک کا عدالتی نظام ڈیلیور نہیں کررہا تھا، بحالت مجبوری فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا،حکومت فوجی عدالتوں میں فوری توسیع دے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان میں فوجی عدالتیں بلاجواز نہیں بنائی گئی تھیں، ملک دہشت گردوں کی لپیٹ میں آچکا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وقت درکار تھا اور ملک کا عدالتی نظام ڈیلیور نہیں کر رہا تھا، بحالت مجبوری تمام سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کافیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے اچھا کام کیا اور دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومت کو فوجی عدالتوں میں فوری توسیع کرنی چاہئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملکی عدالتی نظام کو مؤثر بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button