Uncategorized

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی لاہور میں موجودگی، لاہور کے شہری کو دھمکی آمیز خط موصول

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: نواب ٹاﺅن کے علاقہ جوڈیشل کالونی میں شہری وقاص سمیت چار افراد کو دھمکی آمیز خط عالمی تکفیری دہشتگرد تنظیم ”داعش“ کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملے۔ نامعلوم افراد خط بجلی کے میٹر کے ساتھ چسپاں کرکے فرار ہوگئے جن میں جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی۔

پولیس کے مطابق وقاص نے پولیس کو اطلاع دی کہ داعش کی طرف سے دھمکی آمیز خط وصول ہوا ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص کا اپنے ہمسائیوں کے ساتھ لین دین کا جھگڑا ابھی چل رہا ہے تاہم تمام پہلوﺅں پر تفتیش کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button