Uncategorized

جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اب سپریم کورٹ کے جج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی ہے جبکہ جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ وزارت قانون نے دونوں ججز کی تعیناتی کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری اور جسٹس احمد علی شیخ کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button