مشرق وسطی

یمن میں امریکی و صیہونی انٹیلیجنس آپریشن ناکام

شیعہ نیوز: یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے اپنے سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی انٹیلیجنس نے اپنی ایک تازہ انٹیلیجنس کارروائی میں امریکی و صیہونی انٹیلیجنس آپریشن کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے یمنی سکیورٹی ادارے سوموار کے روز اس کاؤنٹر انٹیلیجنس آپریشن کی تفصیلات جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی دلیرانہ مزاحمت کی عملی حمایت کرتے ہوئے اب تک بحیرہ احمر و آبنائے باب المندب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو جانے والے دسیوں امریکی، برطانوی و اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج نے عہد کر رکھا ہے کہ جب تک غاصب صیہونی رژیم غزہ کے خلاف جاری اپنے انسانیت سوز حملے بند نہیں کر دیتی، اس وقت تک وہ بھی بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کو جانے والے اس جعلی رژیم سے متعلق تمام بحری جہازوں کو نشانہ بناتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button