Uncategorized

مسئلہ فلسطین ایک عالمگیرانسانی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے، میئرکراچی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نےکہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ایک عالمگیر انسانی مسئلہ ہے، اسرائیل کا غاصبانہ تسلط انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی نفی اور توہین کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوام متحدہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء بھی موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس کے لیے جد وجہد کرنا ایک عظیم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل انسانی حقوق کی پامالی افسوس ناک ہے اور سرزمین فلسطین پر غاصب اسرائیل کا قبضہ درا صل انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی نفی اور توہین کے مترادف ہے۔

میئر کراچی نے فاؤنڈیشن کے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی شہر کے عوام فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں بطور میئر کراچی فلسطین کاز کے لئے اپنا تعاون جاری رکھوں گا، علاوہ ازیں میئر کراچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسیم اختر کووفد کی جانب سے میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست کی کہ شہر کراچی کی کسی ایک سڑک کو ’’شارع قدس‘‘ قرار دے کر قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ کیا جائے تا کہ آنے والی نسلوں تک مسئلہ فلسطین زندہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button