پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: دیوبند "مسجد ابوبکر" پر پولیس کا چھاپہ، موذن کے کمرے سے خودکش جیکٹس برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اخیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ایک مسجد سے پولیس نے 2 خودکش جیکٹس برآمد کر لیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹروے کے ساتھ واقع بینظیر ہسپتال کے قریب مسجد ابوبکر پر چھاپہ مارا، جس سے پولیس کو مسجد کے موذن کے کمرے سے 2 خودکش جیکٹس ملیں، جن میں 5 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، تاہم چھاپے کے وقت موذن اپنے کمرے میں موجود نہیں تھا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان کا کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے الحمدللہ صوبائی دارالحکومت کو کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا لیا۔ دوسری جانب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button