ایران کے خلاف عرب بادشاہتوں کے ساتھ اتحاد بنایا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کا اعتراف
شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل پر ایک پروگرام کے دوران انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل نے ایران کی نیوکلئیر ڈیل کے بعد اپنے عرب پڑوسیوں سے خصوصی مراسم بڑھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے اور بہت ہی اچھی بات ہے کہ ہم نے ایران اور شیعوں کے خلاف عرب ریاستوں کو اپنے ساتھ ملایا لیا ہے۔
پروگرام کی میزبان نے کہا کہ مشہور کہاوت ہے کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اسی اسٹریٹیجی پر عمل کیا ہے تو اس سوال پہ
صہیونی وزیر اعظم نے کہا یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ عرب ریاستیں ہمارے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں اور ایران اور شیعوں کہ خلاف ہماری اتحادی ھیں ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ عرب ریاستوں میں ایران کے خلاف اسرائیل کی پوزیش کو مزید مستحکم کردیں گے، ایسا نظر آرہا ہے داعش کے خلاف ایران لڑرہا ہے اور عرب ریاستیں ان جنگجوں کی اتحادی ہیں۔
پروگرام اینکر نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مصر کے ساتھ ڈرامائی انداز میں تعلقات کو بحال کیا ہے ، کیا یہ درست ہے؟ صہیونی وزیر اعظم جواب دیا جی ہاں درست ہے، اینکر نے پوچھا اردن؟ نتین یاہو نے کہا ہاں! لیکن اینکر نے جب سعودی عرب کا نام لیا تو نتین یاہو نے شاطرانہ مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کوئی رائے کا تبادلہ نہیں کرنا چاہتے، اس پر اینکر نے پھر سوال کیا کہ مجھے آپ سے لازمی پوچھنا ہے کہ کیا اسرائیل اور سعودی عرب خطہ میں ایران کے خلاف اتحاد تیار نہیں کررہے؟ صہیونی وزیر اعظم نے جواب دیا کہ وہ اتحاد بن نہیں رہا بن گیا ہے۔