Uncategorized

شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا / ملت جعفریہ نے ملک کی بقاء کی خاطر سیکڑوں قربانیاں دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افراد جلد شکست کھا جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل ہزارہ گوٹھ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیدارو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ اشرف علی منتظری سمیت علماء و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Image may contain: 6 people, text

علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت جعفریہ نے ملک کی بقاء کی خاطر سیکڑوں ڈاکٹر ،وکلاء،پرو فیسرزو،انجینئرز،تاجر اورعلما ء و اکابرین کی قربانیاں دی،عالمی استعماری طاقتیں دہشتگرد القائدہ،طالبان،کے بعداب خطہ میں داعش کو پروان چڑھا رہی ہیں ملک میں داعش کا وجود کالعدم جماعتوں اور ان کے سیاسی سہولت کاروں کے زریع قائم ہے حکمران خواب غفلت سے جاگیں ،کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی سے ملک میں مذید امن قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ انبیاء، آئمہ، اولیاء، اوصیاء، شہداء، صالحین اور صدیقین کا راستہ دینی سیاسی نظام کے احیاء کا راستہ ہے، آئمہ کی ولایت کی گواہی دینا آسان لیکن آئمہ کی سیاسی قیادت کا اعلان کرنا مشکل ہے، دشمن ہماری مذہبی شناخت سے نہیں سیاسی شناخت سے خوف کھاتا ہے۔

Image may contain: 1 person, crowd

انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افراد جلد شکست کھا جاتے ہیں، ہمیں واجبات اور مستحبات میں تمیز سیکھنا ہوگی، اس راہ کے ہمارے ساتھی شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ نے بھی ولایت کے اصل معنیٰ کو سمجھ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا جو دشمن کو کسی صورت گوارہ نہ تھا، عالمی سطح پر جہاں جہاں شیعہ مکتب نے سیاسی و اجتماعی میدان میں قیام کیا وہاں وہاں تشیع سرخرو ہوئی، یہاں تک کہ نائیجیریا جیسے پسماندہ علاقہ میں بھی شیعہ کی صداقت اور ایمان کی گواہی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاملک میں ایحاد بین مسلمین ہمارا اولین ایجنڈاہے۔

Image may contain: one or more people, crowd and indoor

انہوں مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک میں اتحاد بین المسلمین کیلئے مثالی کام کئے اور اس راہ میں بہت سی ایسی قربانیاں پیش کی جن سے قومی نقصان ہوا انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں بد امنی پھیلانے والوں اور قوم و ملت کو تقسیم کرنے والوں کی اس وطن اب کوئی گنجائش نہیں شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button