مشرق وسطی
بحرین: آل خلیفہ پولیس نے شیعہ عالم دین کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: بحرینی سیکورٹی حکام نے باربر کے علاقہ سے ممتازشیعہ عالم دین شیخ محمد صالح القشعمی کے گھر پر چھاپہ مار کران کے بیٹے ابو فضل اور بیٹی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
اللؤلؤة ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ محمد صالح القشعمی اور انکے بیٹے اوربیٹی کی گرفتاری 9فروری کو صبح کو گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
ممتازعالم دین شیخ محمد صالح اورا ن کے اہل خانہ کی گرفتاری دراصل بحرینی حکمرانوں کی جانب سے بحرینی پر امن شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پرگرفتاریوں کی مہم کا حصہ ہے جو انہوں نے باربر، البلاد القدیم اورسترہ سمیت متعدد علاقوں میں شروع کر رکھی ہیں۔