Uncategorized

فرقہ وارانہ دہشت گردی کی جڑیں پنجاب میں موجود ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کس بات پر بھڑکیں مار رہے ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کس بات پر ہر روز بھڑکیں مارتے ہیں، فرقہ وارانہ دہشت گردی کی تمام جڑیں تو پنجاب میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزراء پاناما کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں، پاناما جہنم میں جائے یہاں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے، وزیراعظم پاناما کیس کو ضرور دیکھیں ہم منع نہیں کرتے، مگر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی جانب بھی دھیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایف آئی اے نے کارروائی کی تو چودھری نثار سامنے آگئے، اس کے بعد نواز شریف صاحب کے نیب مخالف بیانات آنے لگے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ وزیراعظم کو کیا اعتراض ہے، میرا وزیر داخلہ کو مشورہ ہے کہ جہاں بڑی کارروائیاں ہوئی ہیں وہاں آپ غیر حاضر رہے، ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا آپ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button