پاکستانی شیعہ خبریں
دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کرنا ہوں گے/ کالعدم جماعت الاحرار افغانستان سے تمام دہشتگردانہ کارروائیاں کرتی ہے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کرنا ہوں گے، انہوں نے خود کو منظم کرنے کے لئے دوبارہ سے حملے شروع کیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے تھے لیکن اب ایک بار پھر وہ خود کو منظم کر رہے ہیں۔ چارسدہ مہمند ایجنسی سے منسلک ہے، وہاں ابھی بھی کچھ نوگو ایریاز ہیں۔ چارسدہ میں دہشت گرد واقعات معمول کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم جماعت الاحرار افغانستان سے تمام دہشتگردانہ کارروائیاں کرتی ہے، پاکستان اور افغانستان کو آپس میں تعاون بڑھانا ہوگا، خطے میں امن کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔