مشرق وسطی
حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی طرف سے یہودی ربی کااستقبال
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نےاپنے محل میں امریکی یہودی ربی ماروین ہییر کااستقبال کرتےہوئے ان کے ساتھ اپنے محل میں اجلاس کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس متعدد معاملات میں بات چیت ہوئی اوراجلاس کے دوران حمدبن عیسیٰ نےدعویٰ کیا کہ بحرینی تمام مذاہب کاملک ہے اوربحرین کسی مذہب کویامکتبہ فکر کونفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
واضح رہےکہ بحرین میں اکثر یتی شیعہ مسلمانوں کو تمام شہری حقوق پامال کیےجاتےہیں اورانہیں کسی بھی حق سےمحروم کیا جاتا ہے اورگذشتہ 6 سالوں سےبحرین میں شیعہ مسلمانوں کےخلاف آل خلیفہ مظالم کاارتکاب کرتا آرہا ہے۔