Uncategorized

پیپلز پارٹی کی حکومت اور خاص طور پر ایم اپی اے منظور وسان ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکناں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے رہنما ء مولانا مقصود ڈومکی نے مولانا نقی حیدری کی بلاجواز  گرفتاری کیخلاف سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور خاص طور پر ایم اپی اے منظور وساں مجلس وحدت مسلمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں کی ایما ء پر پولیس ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکناں کو گرفتار کررہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ منظور وساں نے کالعدم دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت کی ایما ء پر خیرپور کمب کے علاقہ میں منعقد ہونے والی حضرت فاطمہ الزہر (ع) کانفرنس کو بھی حکومتی مشینری کے ذریعہ روکوایا اور اب رہنماوں کو گرفتار کرکے زردکوب کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ مولانا نقی حیدری پر ایم پی او کے تحت ایف آر بنائی گئی ہے جس میں انکی ضمانت بھی ہوگئی ہے ،لہذا اب علامہ نقی حیدری کی گرفتاری کا پولیس کے پاس کوئی جواز نہیں بنتا، یہ سلسلہ نہیں روکا تو ہم سندھ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوںنے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button