پاکستانی شیعہ خبریں
پارہ چنار پر افغان سرحدی علاقے سے تین میزائل فائر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے سرحدی علاقے قیماتے سے آج دوپہر کو تین میزائل فائر کئے گئے، جن میں سے دو پاکستان کے سرحدی علاقے شنگاک جبکہ ایک کچکینہ میں گرا۔ دھماکوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے افغانستان کے سرحدی علاقے قیماتے سے پاکستانی علاقے پر تین میزائل فائر کئے گئے جن میں سے ایک گاؤں کچکینہ کے کھیتوں میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دیگر دو میزائل سرحدی گاؤں شنگاک میں گرے۔ ایک میزائل ایک دوکان پر گرا جس سے دوکان کو جزوی نقصان پہنچا۔