Uncategorized

جس طرح مشرف کو گھر بھیجا تھا اس طرح میاں صاحب کو بھی بھیج دیں گے، آصف زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جھنگ میں اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم نواز شریف پر وار کئے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جب تک آپ کو نکالیں گے نہیں، ہم آپ کے پیچھے لگے رہیں گے، نواز شریف تم اپنے گھر نہیں کسی اور گھر جاؤ گے۔

شاہ جیونہ جھنگ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کو گھر بھیجا تھا، نواز شریف کو بھی بھیجیں گے، انہیں لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کو بھی تیار ہیں، پاناما کیس میں یہی کرنا تھا تو اتنا وقت کیوں ضائع کیا۔؟ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس مرتبہ ہمیں پنجاب کا قلعہ فتح کرنا ہے، اس بار ہم نے شریفوں کو مٹانا اور آر اوز کے الیکشن کو ایکسپوز کرنا ہے، ہم الیکشن نہیں ہارے، ہمیں آر اوز نے ہرایا، نون لیگ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا، نہ بجلی دی نہ پانی، قرض دوگنا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ سے کوئی کام نہیں ہوتا، عوام آپ سے نجات چاہتے ہیں، میاں صاحب کچھ تو حیا کریں، کچھ تو غریبوں پر رحم کریں، میاں صاحب یہ میرا پہلا جلسہ ہے آپ کے خلاف، ابھی تو عشق کی ابتدا ہوئی ہے، آگے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہاں تو میں مخدوم صاحب کی دعا لینے آیا ہوں، سب دوستوں کے ساتھ مل کر ان کی دوا کرنے آیا ہوں، ان شاء اللہ میں پورے پاکستان میں نکلوں گا، مخدوم صاحب میرے ساتھ ہوں گے، ہم پورے پنجاب کے دورے کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم جب تک نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کر دیں چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پنجاب فتح کرکے شریفوں کو مٹائیں گے۔ جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم الیکشن نہیں ہارے تھے آر اوز نے ہمیں ہرایا تھا، لیکن اس مرتبہ پنجاب فتح کریں گے۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران "گو نواز گو” کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب فتح کرکے شریفوں کو مٹانا ہے، شریف پائے کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، شریف یا تو مدینہ جائیں یا لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کے لئے میں تیار ہوں، جبکہ ہم مستقل میں بھی میاں صاحب کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں، ہم پاکستان کو چلا سکتے ہیں اور پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں، اب ہم جب تک نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کر دیں، چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جس طرح مشرف کو گھر بھیجا تھا اس طرح میاں صاحب کو بھی بھیج دیں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کچھ تو حیا کریں اور غریبوں پر رحم کریں، اگر یہی کرنا تھا تو اتنی دیر کیوں کی؟ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو اب آپ سے نجات چاہیے اور ہم جب تک آپ کو نکال نہیں دیتے آپ کے پیچھے لگے رہیں گے اور آپ کے خلاف پورے پاکستان میں نکلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button