پاکستانی شیعہ خبریں

تفتان بارڈر پر زائرین کا انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین نے انتظامیہ اور فورسز کے رویئے کیخلاف احتجاجاً دھرنا دے دیا۔زائر ین کا کہنا ہے کہ انہیں ایران سے آنے کے بعد قا فلوں کی صورت میں روانہ کر نے کے لئے ایک ہفتے سے پندرہ دن تک انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ تفتان میں سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زائرین نے ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ کیا کہ انہیں جلد از جلد کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران زائرین سے مذاکرات کے لئے ایران تفتان شاہراہ پر پہنچ گئے آخری اطلاعات تک مظا ہرین سے مذاکرات جاری تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button