پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم ہری پور کے زیراہتمام جشن انوار شعبان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور کے زیراہتمام جشن ولادت امام حسین، مولا عباس علمدار ؑ اور امام زین العابدینؑ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزارہ ڈویژن کی مختلف مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، دانشوروں اور  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس تقریب سے ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، قونصلیٹ جنرل ایران علی یوسفی، اعجاز علی خان درانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے امام عالی مقام کے حضور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مصباح الھدیٰ و سفینۃ النجاۃ و سفینۃ نوح ہونے کے ناطے، آپکی عبادی، سیاسی و اجتماعی سیرت کو اپنے لئے اسوہ و نمونہ، قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ شیطانی استکباری اندھیروں و طوفانوں میں نجات کا واحد ذریعہ حسین ء و اہلبیت ع کا دامن تھامنا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button