اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین کے نام پر بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سانھہ سیالکوٹ پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توہین کے نام پر کسی کو بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سیالکوٹ سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے، ہمیں بیرونی سازشوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ غیر ملکیوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ مصلحت کے نام پر کسی بھی قسم کی لچک ملک و قوم کے ساتھ غداری ہوگی، اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button