اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیالکوٹ سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر کے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تھانہ اگوکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ 900 افراد کے خلاف سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق راجکو فیکٹری کے اندر 900 کے قریب افراد ڈنڈے سوٹے لئے موجود تھے، تمام افراد سری لنکن شخص کی لاش کو سڑک پر گھسیٹ رہے تھے، نفری ناکافی ہونے کے باعث ہجوم کو نہ روکا جا سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداروں پر بلاجواز مقدمات ،شیعہ علماء کونسل کے وفد کی سیکریٹری داخلہ سندھ سے ملاقات

ایف آئی آر کے مطابق ہجوم نے لاش سڑک پر رکھ کر آگ لگا دی، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ہجوم نے مذہبی توہین کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کیا، ملزمان نے سری لنکن شہری کو قتل کر کے اس کی لاش کی بے حرمتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button