اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداروں پر بلاجواز مقدمات ،شیعہ علماء کونسل کے وفد کی سیکریٹری داخلہ سندھ سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے وفد نے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے اہم مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر علامہ اسد اقبال زیدی نے اربعین حسینی کے موقع پر بلاجواز کاٹی جانے والی ایف آئی آر، فورتھ شیڈول، کراچی، بدین، نوشہرو فیروز، خیرپور سمیت صوبے کے اہم ترین معاملات پر بات چیت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اپنے حقوق کی ضمانت لئے بغیر مطمئن نہیں ہونگے، علامہ ساجد نقوی

سیکریٹری داخلہ نے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے احکامات جاری کیے اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی نقوی، صوبائی اعزازی نائب صدر ذوالفقار حیدر، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، صوبائی مشیر انجینئر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری آفتاب مرزا شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button