Uncategorized

کابل بم دھماکہ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اظہارافسوس ومذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 80 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر مذمت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مذمتی میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں نے دنیا کے امن و امان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اس دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان مسلم ممالک نے اٹھایا ہے، پاکستان کو بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکانی پڑی ہے، خطے میں دہشتگردی کے خلاف تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے، تاکہ مذموم عناصر کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے، یہود و نصاریٰ کے ٹکڑوں پر پلنے والے ناپاک دہشتگرد عناصر عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرکے صیہونی و نصرانی اہداف کی تکمیل چاہتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مسلم ممالک کا باہمی اتحاد ان مذموم قوتوں کے غیر انسانی اقدامات کو ان کی شکست میں بدل سکتا ہے، پاکستان اور دیگر مسلم برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلق کا فروغ ہی ہم سب کے حق میں ہے، ہمیں ان تعلقات کو سازشوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو انٹیلی جینس معلومات شیئرنگ سمیت مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے، دہشتگردی کے عفریت نے دونوں ممالک کی معشیت کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، خطے کا امن و استحکام دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے مشروط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان افواج کی رد الفساد سے مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں، اگر افغانستان بھی انہی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا تو دونوں ممالک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button