Uncategorized

جس حد تک ممکن ہو جوان امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کریں، علامہ احمد اقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وحدت یوتھ کراچی کے نمائندگان کے لئے افطار کا اہتمام امام صادق ؑ ریسرچ سینٹر نیو رضویہ سوسائٹی میں کیا گیا۔ نشست میں مجلس وحدتِ مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر مہدی عابدی، سیکریٹری یوتھ کراچی برادر کاظم عباس نے شرکت کی۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ آج امام زمانہؑ کا انتظار صرف شیعہ نہیں کر رہے بلکہ دنیا کا ہر محروم و مظلوم امام زمانہؑ کا منتظر ہے ۔ آج دشمن امامؑ سے مقابلے کے لئے لشکر تیار کر رہا ہے، ایسے میں امام ؑ کے چاہنے والوں کی ذمہ داریاں کئی گناہ بڑھ جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خدا نے دشمن کہ منہ سے امام ؑ ذکر کروایا ہے، میری آپ جوانوں سے گزارش ہے کہ جس حد تک ممکن ہو امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے برادر مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں جوانوں کی تعلیم و تربیت سب سے مہم عمل ہے، جو قومیں اپنی جوان نسلوں کی تربیت کر لیتی ہیں وہی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دشمن ہماری نوجوان نسل کو شیشہ اور کرسٹل جیسی نشہ آور چیزوں میں ملوث کر کے ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کو سلب کرلینا چاہتا ہے۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ تشیع کراچی، پاکستان کی شیعہ عوام کی شہہ رگ ہے ، یہ شہہ رگ اگر مضبوط ہوگی تو پاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ مضبوط ہوں گے۔

اپنے اختتامی خطاب میں سیکریٹری یوتھ برادر کاظم عباس کا کہنا تھا کہ ہم اب باقاعدہ طور پر کراچی کے تمام علاقوں کے دورہ جات کا آغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد شیعہ جوانوں کو فعال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں ڈسٹرک ملیر، ڈسٹرک ایسٹ اور ڈسٹرک سینٹرل کے دورہ جات مکمل کر کے یونٹس کے اسٹکچرز کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button