Uncategorized
کاغذی شیر اور جعلی کهلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بلاول بهٹو زرداری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا ہوں اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ضیاء الحق، پرویز مشرف، القاعدہ اور طالبان کا مقابلہ کیا ہے، یہ کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، ہار جیت کا علم تو صرف اللہ کو ہے لیکن عوام کے حقوق کے لئے آخری حد تک جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو لیکن جیالے ساتھ ہیں پھر مجھے پرواہ نہیں، بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا ہوں اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، ملک، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھوں گا۔