Uncategorized

کراچی سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار میں جیل حکام ملوث نکلے، ابتدائی تفتیشی رپورٹ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار کا معاملہ اہم موڑ پر آگیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیرت انگیز انکشافات پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق قیدی جیل حکام کی مل بھگت سے فرار ہوئے۔ تفتیش کے مطابق قیدیوں کے فرار میں جیل حکام ملوث نکلے، سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے باعث قیدیوں کے فرار کی ویڈیوز نہیں بن سکیں، قیدی 13 جون کو فرار ہوئے، جیل حکام نے پولیس کو 14 جون کو خبر دی۔ رپورٹ کے مطابق قیدی کورٹ روم کی سلاخیں کاٹ کر جیل ملازمین کی کالونی پہنچے اور وہاں سے چلتے ہوئے مرکزی دروازے سے نکل گئے۔ حکام نے انکشاف کیا کہ جس کمرے سے فرار ہوئے اس کے دورازے پر تالا نہیں تھا، کمرے کی سلاخیں انتہائی مہارت سے اوزار کے ذریعے کاٹی گئیں، قیدیوں تک اوزار کیسے پہنچا، تلاشی کیوں نہیں لی گئی جبکہ عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کی گنتی بھی نہیں کی گئی ورنہ پتہ چل جاتا کہ دو قیدی لاپتہ ہیں۔ حیرت انگیز طور پر مفرور قیدیوں کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی اور عدالت لانے سے قبل انہیں مخصوص لباس بھی نہیں پہنایا گیا، یہاں تک کہ رات کی گنتی میں بھی مفرور قیدیوں کو موجود قرار دیا گیا۔ مزدور قیدی جیل کمپلیکس کا تعمیراتی کام کر رہے تھے ممکنہ طور پر کسی مزدور قیدی نے بھی دہشت گردوں کو فرار میں مدد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button