Uncategorized

شام میں مسلمانوں کا خون بہانے والے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد خارجی ہیں، حافظ سعید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ خارجی فتنہ کے نتیجہ میں ہمیشہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھرا اور باہمی قتل و غارت گری پروان چڑھی ہے، پاکستان و افغانستان کی طرح پورا عالم اسلام اس فتنہ سے متاثر ہو رہا ہے، کشمیر و فلسطین کی آزادی میں یہ فتنہ بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے، شام میں بھی مسلمانوں کا خون بہانے والے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگرد  خارجی ہیں، یہودی، صلیبی و ہندو مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں ان فتنوں پر پریشان اور مایوس نہیں ہونا، اسلام و جہاد کے نام پر معصوم بچوں و عورتوں کا خون بہانے والے اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خارجی فتنہ پروان چڑھانے کا اصل مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہوتا ہے۔ یہودی، صلیبی و ہندو پاکستان میں خاص طور پر اس خارجی فتنہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس فتنہ کے نتیجہ میں مسلمان ٹکڑوں میں تقسیم ہوئے اور ان میں وحدت باقی نہ رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button